بتایا جاتا ہے کہ اس لڑکی کو ٹیوشن کلاس کے ایک 16سالہ دوست نے دوستی ختم کرنے سے ناراض ہوکر آٹھویں منزل سے نیچے پھینک دیا تھا ،اُس کی سر پر شدید چوٹ لگی ہے اور اس کی کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔
لڑکے نے لڑکی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ”اگر تم میری نہیں ہوسکتی تو کسی کی نہیں ہوسکتی۔“اور اسے نیچے پھینک دیا۔
گورے گاﺅں پولیس آرے سب پولیس اسٹیشن کے سنیئر انسپکٹر وجے لکشمی ہیرے مٹھ نے کہا کہ نابالغ کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے اور اس کے والدین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔لڑکے کو پولیس نے پوکوسوایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 307،دفعہ 354،دفعہ 506اور دیگر دفعات کے تحت گرفتارکیا ہے۔