ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 200 نئے معاملے

اورنگ آباد کورونا وائرس سے اب تک 279 مریضوں کی موت ہوگئی ہیں جبکہ 2969 متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 12:03 PM IST

اورنگ آباد میں کورونا کے 200 نئے معاملے
اورنگ آباد میں کورونا کے 200 نئے معاملے

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی 03 جولائی کی صبح کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 200 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6243 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں 279 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 2969 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 2995 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بنائے گئے ہیں، کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.