ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi on Agnipath Violence: 'یوگی جی اب تو بلڈوزر کم پڑ جائیں گے'

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 8:05 PM IST

ملک بھر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوان سڑکوں پر اتر کر احتجاج کررہے ہیں۔ وہیں اترپردیش سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں ٹرینوں کو آگ لگادی گئی۔ Abu Asim Azmi slams on yogi government

Abu Asim Azmi slams on yogi government
سماجودای پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی

ممبئی: سماجودای پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوگی جی کو اب بہت سارے بلڈوزر خریدنے ہوں گے۔ کیا یوگی حکومت اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرہ کررہے نوجوانوں کے گھروں پر بھی بلڈوزر چلائے گی جو سرکاری املاک کو تباہ کررہے ہیں؟ حکومت کو چاہیے کہ وہ اگنی پتھ اسکیم واپس لے۔ ملک بھر میں نوپور شرما کی گرفتاری اور اہانت رسول معاملے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس کی جانب سے گولیاں چلائی گئیں۔ مسلمانوں کے گھروں کو زمین بوس کیے گئے۔ اب وزیر اعلی یوگی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، اب تو انہیں مزید بلڈوزر خریدنا ہوگا کیونکہ جس طرح سے یوگی حکومت نے یوپی میں مسلمانوں پر لاٹھی چارج کیا، گولیاں داغیں اور حراست میں لے کر انہیں جانوروں کی طرح پیٹا گیا، کیا اب اسی طرز پر ان شرپسندوں پر بھی کارروائی کی جائے گی۔

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ اب کہاں گئی یوگی حکومت جو شرپسندوں پر بلڈوزر چلایا کرتی تھی کیا یوپی حکومت یوپی کے مختلف اضلاع میں ہونے والے اس خطرناک تشدد اور اگنی پتھ اسکیم پر احتجاج کرکے ملک کی کروڑوں روپے کی املاک کو خاک میں ملانے والوں پر بھی وہی کارروائی کریگی جو اس نے مسلمانوں پر کی۔ مسلمانوں کا احتجاج تو پرامن تھا لیکن انہیں نشانہ بنایا گیا ان کے احتجاج میں تشدد برپا کیا گیا ان کے گھروں کو توڑا گیا کیا اس ملک میں مسلمانوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے لیے سڑکوں پر اتر احتجاج کا حق نہیں ہے۔ Abu Asim Azmi on Agnipath Violence

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ وزیر اعظم کی شان میں اگر گستاخی ہوتی ہے تو ملزم جیل میں ہوتا ہے لیکن اگر پیغمبر اسلام جو اسلام کے جز ہے ان کی شان میں اگر کوئی بدکلامی کرتا ہے تو اس پر کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جاتی بلکہ بی جے پی نوپور شرما جیسے لوگوں کی پس پردہ حمایت کر تی ہے نوپور شرما کو فورا جیل کیوں نہیں پہنچایا جاتا جو اس سارے معاملے کی جڑ ہے۔ اگنی پتھ مظاہرین پر حکومت کیوں گولی نہیں چلاتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بغیر کسی رضا مندی کے اس قسم کے بل منظور کرتی ہے جس سے نوجوان سڑکوں پر اتر گئے ہیں حکومت کو یہ اگنی پتھ اسکیم واپس لینا چاہیے کیونکہ ملک میں بے روزگار زیادہ ہے اس لیے نوجوان سڑکوں پر اتر کر احتجاج کر رہے ہیں اور املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان شرپسندوں پر بھی کارروائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Agnipath Scheme: ملک بھر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرے، آگ زنی اور توڑ پھوڑ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.