ETV Bharat / state

سادھوی کا متنازع بیان، سیاسی رہنماؤں کا شدید رد عمل

مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ اور بھوپال پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے متنازع بیان سے ایک بار پھر ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

sadhvi
author img

By

Published : May 16, 2019, 10:46 PM IST

سادھوی پرگیہ سنگھ نے کہا کہ'مہاتما گاندھی کا قاتل ناتھو رام گوڈسے ایک محب وطن تھا۔'

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر

سادھوی کے اس بیان کے بعد نہ صرف حزب اختلاف کے رہنماؤں نے مذمت کی ہے بلکہ بی جے پی نے بھی سادھوی پرگیہ کے اس بیان سے اپنا پلہ جھاڑ لیا ہے۔

بی جے پی کے قومی ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ نے کہا کہ 'سادھوی پرگیہ کے اس بیان سے پارٹی اتفاق نہیں رکھتی ہے اور ہم اس بیان کی مذمت کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ' اس سلسلے میں سادھوی سے سوال کیا جائے گا اور انہیں اپنے بیان کے لیے عوامی طور پر معافی مانگنا چاہیے۔'

جی وی ایل نرسمہا راؤ

کانگریس کے سینیئر رہنما اور بھوپال سے کانگریس کے امیدوار دگ وجے سنگھ نے سادھوی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ'نریندر مودی جی، امت شاہ جی اور بی جے پی کے اراکین اس پر معافی مانگیں۔'

دگ وجے سنگھ

کانگریس کے رہنما سندیپ دکشت نے کہا کہ'اگر بی جے پی سادھوی پرگیہ کے بیان سے اتفاق نہیں رکھتی ہے تو انہیں پارٹی سے باہر نکال لے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتی ہے چونکہ اگر ایسا کیا جائے گا تو 90 فیصد پارٹی خالی ہو جائے گی۔'

سندیپ دکشت

کانگریس کے رہنما راجیو شکلا نے کہا کہ'بی جے پی کے رہنما دن بھر گاندھی گاندھی کرتے رہتے ہیں لہذا سادھوی کے بیان پر ان کا کیا کہنا ہے۔ اس پر انہیں وضاحت پیش کرنی چاہیے'۔

راجیو شکلا

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.