ETV Bharat / state

Bharat Jodu Yatra بھارت جوڑو یاترا میں اردو کو شامل نہیں کرنے پر کانگریس سے سوال - Congress bharat Jodo Yatra

سات ستمبر سے شروع ہونے والی بھارت جوڑوں یاترا کی تشہیر کے لیے بنائے گئے بینرز میں سبھی زبانوں کو شامل کیا گیا ہے، تاہم اردو کو فراموش کردیا گیا ہے۔ جس پر راگنی نائیک نے کہا کہ یاترا کے لیے بنائے گئے متعدد بینر، پوسٹر میں تمام زبانوں کے ساتھ اردو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ Bharat Jodu Yatra

بھارت جوڑو یاترا
بھارت جوڑو یاترا
author img

By

Published : Sep 7, 2022, 1:49 PM IST

بھوپال: نیشنل کانگریس پارٹی کی جانب سے سات ستمبر سے بھارت جوڑ یاترا کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جو کنیاکماری سے چل کر کشمیر میں اختتام ہوگی، یاترا کی تشہیر کے لیے مختلف زبانوں میں بینر، پوسٹر بنائے گئے ہیں۔ لیکن اردو زبان کو فراموش کردیا گیا ہے۔ جس پر ریاست مدھیہ پردیش کی ادبی، ملی و سیاسی تنظیموں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ Question to Congress on not including Urdu in Bharat Jodu Yatra

اس موقع پر مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع کانگریس دفتر میں بھارت جوڑو یاترا کی ابتدا کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صحافیوں نے کانگریس رہنماؤ سے بھارت جوڑوں یاترا کی تشہیری بینر پوسٹرز سے اردو زبان سے فراموش کئے جانے پر سوال پوچھا۔ جس پر کانگریس رہنما راگنی نائیک نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ یاترا میں متعدد زبانوں میں بینر، پوسٹر بنائے جارہے ہیں۔ جو عوام میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان تمام زبانوں میں اردو بھی شامل ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ سات ستمبر سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ ہم ایک اہم قدم اٹھانے جا رہے ہیں۔ اس یاترا میں بھارت میں درپیش سنگین مسائل پر ہم وطنوں سے براہ راست بات چیت کی جائے گی۔ ہم 150 دنوں میں کنیاکماری سے کشمیر تک 3500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے اور ملک بھر کے لاکھوں لوگوں سے بات چیت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.