ETV Bharat / state

گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مہینے کی شروعات ہوتے ہی رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس نے لکڑی کے چولہے پر روٹیاں سینک کر مظاہرہ کیا۔

Protest against increase in gas cylinder prices
گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 1:09 PM IST

ملک میں دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مہینے کے شروعات سے ہی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواتین کانگریس نے لکڑی کے چولہے پر روٹیاں سینک کر منفرد انداز میں حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور ریاست اور مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو

کانگریس نے مطالبہ کیا کہ گیس سلنڈر کی قیمتوں کو فورا کم کیا جائے وہیں صوبائی کانگریس خواتین صدر ارچنا جیسوال نے کہا کہ جس طرح سے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس سے زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔ خاص کر گھر کے بجٹ پر اس کا منفی اثر پڑا ہے۔ مرکزی حکومت کہتی ہے کہ ہم خواتین کے حمایتی ہیں مگر گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس سے وہ لکڑی پر روٹیاں پکانے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

Protest against increase in gas cylinder prices
گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ

یہ بھی پڑھیں:

مظفرنگر میں 5 ستمبر کو کریں گے تاریخ رقم: ٹکیٹ

مسلسل چلے لاک ڈاؤن سے معیشت پر منفی اثر پڑا ہے اور اس پر قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے خواتین کانگریس پورے صوبے میں مظاہرہ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.