ETV Bharat / state

بھوپال: یوم عاشورہ کی مجالس میں بہت کم لوگوں کی شرکت - عاشورہ

آج محرم کی دس تاریخ یعنی آج عاشورہ کا دن ہے- بھوپال میں کورونا وائرس کے چلتے انتظامیہ کی گائیڈ لائن کے مطابق مجالس بہت کم لوگوں نے شرکت کی۔ اس سال یوم عاشورہ کے موقع پر نہ تو تعزیے نکالے گئے اور نہ ہی ماتمی جلوس۔

No public gathering on Muharram in bhopal
بھوپال: یوم عاشورہ کی مجالس میں بہت کم لوگوں کی شرکت
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 8:23 PM IST

عاشورہ کے روز سیدنا حضرت امام حسینؓ ابن علیؓ کی شہادت ہوئی تھی۔ یہ ایک ایسا سانحہ ہے جس کا غم رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

بھوپال: یوم عاشورہ کی مجالس میں بہت کم لوگوں کی شرکت

یوم عاشورہ کو روزہ رکھا جاتا ہے، عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے، تعزیہ نکالے جاتے ہیں اور مجالسیں منعقد کی جاتی ہیں۔

بھوپال میں بڑے تالاب کے کنارے بنے کربلا پر عاشورہ کے روز بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کا ہجوم ہوا کرتا تھا لیکن اس سال کورونا وبا کے چلتے یہاں بہت کم لوگ جمع ہوئے تھے۔ بھوپال میں ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہتا ہے جبکہ کربلا پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

شہر میں بھاری بارش کے چلتے بڑا تالاب لبریز ہوچکا ہے اور اس کا پانی کربلا میں داخل ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.