کورونا کو لیکر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان الزام تراشی کا دور جاری ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ ناروتم مشرا نے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے آکسیجن بینک بنانے کے بیان پر کہا کہ جو سی ایم رہتے قرض معافی کے نام پر بینکوں سے ڈیفالٹ کر گئے وہ آکسیجن بینک بنانے کی بات کررہے ہیں۔
سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا تھا کہ وہ آکسیجن کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لئے مستقل کوششیں کررہے ہیں۔ اسی پر نروتم مشرا نے کہا کہ جو وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے قرض معافی کے نام پر بینکوں سے ڈیفالٹ کر گئے وہ آکسیجن بینک بنانے کی بات کرتے ہیں۔
نروتم مشرا نے کہا کہ اگر یہ مدھیہ پردیش میں نہیں ہورہا ہے تو چھتیس گڑھ، راجستھان جیسے کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں میں یہ کام کرکے دکھا دیں۔
مزید پڑھیں:
برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی اور جمعیت علماء ضرورت مندوں کی مدد میں مصروف
کمل ناتھ کے الزامات پر کہا کہ وزیر داخلہ ناروتم مشرا نے کہا کہ ملک میں دو طرح کی بیماریاں چل رہی ہیں۔ ایک کورونا کی اور دوسری تنقید کی۔ جو لوگ کچھ نہیں کر رہے ہیں وہ صرف تنقید کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس صرف سیاست کرتی ہے۔ کسی نے کمل ناتھ کو کووڈ کیئر سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا کیا؟