ETV Bharat / state

Minister Usha Thakur on Garba وزیر اوشا ٹھاکر کے متنازع بیان سے سیاست گرم - وزیر ثقافت اوشا اٹھاکر

مدھیہ پردیش کی وزیر ثقافت اوشا ٹھاکرنے متنازع بیان دیتے ہوئے کہاکہ مورتی پوجا کرنے والوں کو ہی گربا پنڈالوں میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ ان کے اس بیان کے بعد مدھیہ پردیش کی اپوزیشن پارٹیوں نے کڑی مذمت کی ہے۔ Minister Usha Thakur

وزیر اوشا ٹھاکر کے متنازع بیان سے سیاست گرم

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 6:53 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کی وزیر ثقافت اوشا اٹھاکر ہمیشہ سے ہی ایک خاص طبقہ کو لے کر بیانات دینے کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔اوشا ٹھاکر نے چند روز قبل بھی خاص طور سے مسلم طبقہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بغیر آئیڈینٹی کارڈ کے کسی کو بھی درگا یا گربا پنڈالوں میں داخلہ نہ دیا جائے کیونکہ ان گربا پنڈالوں کو لو جہاد کا اڈہ بنایا جا رہا ہیں۔ Minister Usha Thakur Make Statement On Garba Erupt Politics

وزیر اوشا ٹھاکر کے متنازع بیان سے سیاست گرم

وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر سے نامہ نگاروں نے جب اسی معاملے پر سوالات کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم سبھی اضلاع کے کلیکٹروں کو خط لکھ کر آگاہ کر رہے ہیں کہ گربا پنڈالوں میں جو بھی آئے وہ اپنا آئیڈنٹی کارڈ لے کر آئیں۔شناخت چھپا کر کوئی بھی گربا پنڈالوں میں داخل نہ ہو۔اس کے لئے خاص انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نو درگاہ تہوار شکتی اور سادھنا کا تہوار ہے ۔اس تہوار میں کسی بھی طرح کا تنازع کھڑا نہ ہو۔اس لئے جو بھی شخص آئے وہ اپنی شناختی کارڈ لے کر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:Uma Bharti on Religious Place: 'مسلمانوں کو متھرا اور کاشی سے کوئی مطلب نہیں'

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ان گربا پنڈالوں میں آ سکتا ہے۔لیکن وہ اپنی پہچان نہ چھپائے۔وزیر اوشا ٹھاکر نے کہا کہ جو مورتی پوجا میں یقین رکھتا ہے۔اگر ان کا قرآن اور ان کا مذہب اسلام انہیں مورتی پوجا کی اجازت دیتی ہے تو ان لوگوں کا ہم گربا پنڈال میں استقبال کرتے ہیں۔انہوں نے صاف طور سے کہا کہ ان گربا پنڈالوں میں کوئی بھی تفریح کے لئے نہ آئے اور اگر آنا ہی ہے تو اپنے ساتھ اپنی ماں، بیوی، بہن اور بیٹی کو ساتھ لے کر آئیں۔اکیلے نہ آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.