تومر نے سیلاب سے متاثرہ گاووں میں ہوئے نقصان اور صورت حال کاجائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر مرینا اورشیوپور کے انچارج وزیراورباغبانی و فوڈ پروسیسنگ کے وزیر مملکت بھرت سنگھ کشواہا بھی ان کے ساتھ تھے۔
تومرنے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو مرکزی اورریاستی حکومت سے ہرممکن مددمہیاکرائی جائے گی۔ ساتھ ہی شدید بارش اورسیلاب سے خراب ہوئے بنیادی ڈھانچے، مہم کے طور درست کراکر بجلی کی سپلائی شروع کرائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پورا ملک مدھیہ پردیش کے سیلاب متاثرین کے ساتھ : مودی
تومر نے مرینا اور شیوپور ضلع انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں تک جنگی پیمانے پر راحت پہنچائی جائے۔
تومر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے صبرکرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت بحران کی اس گھڑی میں پوری طاقت کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
یواین آئی