ETV Bharat / state

Theft Cases in Barwani مدھیہ پردیش میں چوری کے معاملات میں آٹھ ملزمین گرفتار

مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی میں پولیس نے ایک خاتون سمیت آٹھ ملزمین کو چوری کے کیس میں گرفتار کیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں چار ملزمین فرار ہیں۔ theft cases in Madhya Pradesh

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 12:55 PM IST

مدھیہ پردیش میں چوری کے معاملات میں آٹھ ملزمان گرفتار

بڑوانی: مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے مختلف تھانہ علاقوں میں چوری کے 19 معاملوں میں ایک خاتون سمیت آٹھ ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک کمار شکلا نے بتایا کہ انجڑ کی ساکیت جننگ فیکٹری کمپلیکس سے 22-23 دسمبر کی نصف شب تقریباً 5 لاکھ روپے کی نقدی کی چوری کے معاملے میں دھار ضلع کے ٹانڈہ تھانہ علاقہ کے ادن سنگھ الاوا باغ تھانہ علاقہ کے شنکر سنگھ اجنارے کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے پاس سے ایک دیسی کٹا، ایک دو پہیہ گاڑی اور 1.85 لاکھ روپے کی نقدی ضبط کی گئی۔ اس کیس کے چار دیگر ملزمان فی الحال مفرور ہیں۔

اسی طرح ضلع کی سلاود تھانہ پولیس نے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے بڑوانی ضلع کے رادھا بائی، موہت کاگ، سوہن کاگ، طوفان سولنکی، بادل واسکلے اور راکیش کو گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ میں انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران بڑوانی، سلاود اور انجڑ تھانہ علاقوں میں دو پہیہ گاڑی، موٹر پمپس اور زرعی آلات کی چوری کی اٹھارہ وارداتیں کیں۔ ان کے پاس سے دیسی ساختہ پستول، دیگر تیز دھار ہتھیار اور تقریباً 7 لاکھ روپے کا مسروقہ سامان ضبط کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Members of Theft Gang Arrested: مختلیف ریاستوں میں چوری کی واردات انجام دینے والی گینگ گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.