ETV Bharat / state

مدارس کے اساتذہ تین برس سے تنخواہ سے محروم - بھوپال

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مدارس کے اساتذہ نے تین برس سے تنخواہ اور گرانٹ نہ ملنے پر ایک روزہ کانفرنس منعقد کیا۔

madarsa board
author img

By

Published : Mar 5, 2019, 5:37 PM IST

ریاست میں 1050 مدرسوں میں تقریباً 5000 اساتذہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں مگر گذشتہ 3 برسوں سے تنخواہ کی ادائیگی کے لیے گرانٹ حاصل نہ ہوا جس کی وجہ سے مدرسوں کے اساتذہ اور ان کے خاندان کی حالت کافی بدتر ہے۔

متعلقہ ویڈیو

تعلیم کے فروغ کے لیے مدرسے کی جدید کاری کے لیے مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت مدرسوں کے اساتذہ کو تنخواہ کے طور پر گرانٹ دی جاتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ تنخواہ وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے اساتذہ قرض کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔

اساتذہ کے ان مسائل سے حکومت کو آگاہ کرانے کے لیے آدھونک مدرسہ کلیان سنگھ نے ایک خصوصی کانفرنس کا آج انعقاد کیا۔

اس کانفرنس میں موجودہ حکومت کے وزیر کو ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت سے گرانٹ ملنے کے باوجود سابقہ بی جے پی حکومت نے اساتذہ کی تنخواہوں کو ادا نہیں کیا ہے۔

اساتذہ کی تنظیموں نے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے ساتھ ہی تمام وزراء اور مدرسہ بورڈ کے افسروں کو میمورنڈم دیا تھا لیکن کسی نے بھی ان کے مسائل پر توجہ نہیں دی۔

اب ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل ہونے کے بعد اساتذہ نے ایک بار پھر ان مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

undefined

اور ان مسائل کے حل نہیں ہونے پر سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے۔

Intro: مدھیہ پردیس بھوپال میں آج آدھونک مدرسہ کلیان سنگھ نے کی کانفرنس ,ایم پی مدرسہ بورڈ کے اساتذہ کو تین سال سے نہیں ملی گرانٹ_

Body:بھارتی ریاست مدھیہ کے دارالحکومت بھوپال میں آج آدھونک مدرسہ کلیان سنگھ نے صوبے میں چل رہے مدرسہ بورڈ کے تحت مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ اور گرانٹ نہ ملنے کے سلسلے میں ایک روزہ کانفرنس کر صوبائی اور مرکزی حکومت سے اپنے مطالبات کیے_
بھوپال میں مدھیہ پردیش کے 1050 مدرسوں کے تقریبا 5000 اساتذہ کو گزشتہ تین سالوں سے 2016_ 17 2017_ 18 اور 2018 19 سے تنخواہ کی ادائیگی کے لئے گرانٹ حاصل نہیں ہوا ہے_ جس کی وجہ سے مدرسوں کے اساتذہ اور ان کے خاندان کی حالت کافی بدتر ہے_ تعلیم کی نشر و اشاعت کے لئے مدرسہ جدید قاری کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعے ایم پی کیوائی ایم اسکیم کے تحت مدرسوں کے اساتذہ کو تنخواہ کے طور پر گرانٹ دی جاتی ہے_ ادھر اساتذہ کی تنخواہ وقت پر نہیں ملنے کی وجہ سے وہ قرض کے بوجھ تلے دب چکے ہیں_ اساتذہ کے ان مسائل سے سے حکومت کو مطالعہ کرانے کے لئے آدھونک مدرسہ کلیان سنگھ نے ایک خصوصی کانفرنس کا آج انعقاد کیا_ اس کانفرنس میں موجودہ حکومت کے نمائندہ وزیر کو میمورینڈم بھی دیا جائے گا_ قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت سے ملی گرانٹ کے باوجود ریاست کی سابقہ بی جے پی سرکار نے مدرسہ اساتذہ کو تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی_ اساتذہ کی تنظیموں نے سابق وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان کے ساتہی تمام وزیروں ,مدرسہ بورڈ اور کی افسروں کو میمورنڈم بھی دیا تھا لیکن کسی نے ان اساتذہ کی نہیں سنں_ اب ریاست میں نی سرکار کی تشکیل ہونےکےبعد اساتذہ کے مسائل سے مطالعہ کرانے کے لئے آج آدھونک مدرسہ کلیان سنگھ بھوپال کی اس کانفرنس میں پوری ریاست کے مدرسہ منتظمین اور اساتذہ شامل ہوئے ہیں_ وہی آج کی کانفرنس میں مدرسہ کلیان سنگھ کے ذمہ داران نے بتایا کہ اساتذہ کو تین سال سے تنخواہ نہیں ملی ہے_ اور وہ اپنے مسائل کو لے کر محکماتی وزیر کو بھی میمورینڈم دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسائل کا اگر جلد سے جلد حل نہیں ہوا تو اب یہ مدرسوں کے اساتذہ سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے_

بائٹ- محمد حلیم خان .....سابق صدر, ایم پی مدرسہ بورڈ
بائٹ- صہیب قریشی--------- سیکرٹری, مدرسہ کلیان سنگھ
بائٹ شارق خان ..?............مدرسہ منتظم

Conclusion:بھوپال میں منعقد کی گئی ادونی مدرسہ کلیان سنگھ کی اس کانفرنس کا مقصد مدرسہ اساتذہ کی رکی ہوئی تین سال کی تنخواہ اور مدرسوں کو ملنے والی گرانٹ کا مطالبہ تھا_
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.