مدھیہ پردیش میں سیاسی رشہ کشی جاری ہے، سندھیا کے استعفی کے بعد مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی بحران کو کم کرنےکے لیے کانگریس کے رکن اسمبلی جیتو پٹواری اور لکھن سنگھ یادو بنگلور پہنچے، جہاں ان کی پولیس اہلکاروں سے ہاتا پائی ہو گئی۔ بعد میں انہیں حراست میں لے لیا گیا، اور پھر انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریزارٹ میں ٹہہرے رکن اسمبلی مہیندر چودھری سے ان کے والد کو ملنے کے لیے جیتو پٹواری اور لکھن سنگھ یادو لے کر پہنچےتھے۔ جہاں ہوٹل میں بات چیت کے دوران جیتو پٹواری کی کسی بات کو لے کر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتا پائی ہوگئی۔
بنگلور پولیس نے جیتو اور لکھن سنگھ کو حراست میں لے لیا تھا، جس کے بعد دونوں اراکین اسمبلی کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ فی الحال وہ کرناٹک کانگریس پردیش کے صدر ڈی کے شیوکمار کے یہاں پر ہیں۔