کٹنی: مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع کے کیمور تھانہ علاقے میں تین سالہ معصوم بچی کی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ کے بعد لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تاہم، ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ Katni Rape Case
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کیمور کی حدود میں تین سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تاہم ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ دوسری جانب ملزم کے فرار اور معصوم کی جنسی زیادتی کے واقعہ کے سلسلے میں لوگوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ Katni Rape Case
لوگوں نے جام کر رکھا ہے۔ پولس انتظامیہ کے افسران جائے واقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن لوگ ملزم کے خلاف سخت کارروائی اور پھانسی کی مانگ پر بضد ہیں۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ متاثرہ معصوم بچی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔
یو این آئی