ETV Bharat / bharat

منی پور: چھ لاپتہ لوگوں میں سے تین کی لاشیں ندی سے برآمد، تحقیقات جاری - MANIPUR MISSING BODIES

منی پور میں گذشتہ سال تین مئی کو شروع ہوا تشدد آج بھی جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں اس میں مزید شدت آ گئی ہے۔

لاش کی علامتی تصویر
لاش کی علامتی تصویر (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2024, 2:09 PM IST

امپھال/گوہاٹی: منی پور کے جِریبام میں پیر سے لاپتہ چھ میں سے تین کی لاشیں مل گئی ہیں۔ جانکاری کے مطابق، یہ تینوں لاشیں جمعہ کی دیر شام آسام منی پور سرحد کے قریب واقع جری مکھ میں پائی گئیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ چند روز قبل ان افراد کو جریبام کے ایک کیمپ سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ تمام لاشیں دریائے جِری اور برق میں تیرتی ہوئی پائی گئیں۔ جریبام ضلع کے حکام نے بتایا کہ جمعہ کی رات ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں، جو جریبام ضلع کے بوروبکرا سے تقریباً 16 کلومیٹر دور ہے۔

تازہ جانکاری کے مطابق تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، تاہم موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق یہ تینوں لاپتہ افراد میں سے ہیں۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ وہ پوسٹ مارٹم کا انتظار کر رہے ہیں اور شناخت کے لیے تصاویر اکٹھی کر لی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے جریبام، امپھال میں ملی لاشوں کا پوسٹ مارٹم آسام کے سلچر میڈیکل کالج اسپتال میں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی پور میں 11 کوکی عسکریت پسند ہلاک، علاقے میں بند کا اعلان، کشیدگی کے پیش نظر کرفیو نافذ

حکام نے بتایا کہ منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے جمعہ کی رات سینئر وزراء کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ لاش برآمد ہونے کی خبر کے بعد صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ دریں اثنا، جیسے ہی امپھال وادی میں تین لاشوں کی برآمدگی کی خبر پھیل گئی، پانچوں اضلاع میں کشیدگی بڑھ گئی اور ریاستی حکام نے ہفتہ کو اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: منی پور کے 5 اضلاع میں دوبارہ افسپا نافذ، بڑھتے ہوئے تشدد کے پیش نظر وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.