ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان کے کیلر میں دھرتی آبا جن جتیا گرام اتکرش ابھیان کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا - DAGUA SCHEME LAUNCHED

جموں وکشمیر کے شوپیان میں دھرتی آبا جن جتیا گرام اتکرش ابھیان کے تحت ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا

شوپیان کے کیلر میں دھرتی آبا جن جتیا گرام اتکرش ابھیان کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا
شوپیان کے کیلر میں دھرتی آبا جن جتیا گرام اتکرش ابھیان کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2024, 2:03 PM IST

Updated : Nov 16, 2024, 4:28 PM IST

شوپیاں: جموں وکشمیر کے شوپیان کے کیلر علاقے میں آج دھرتی آبا جن جتیا گرام اتکرش ابھیان کے تحت ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی اسکیم کا حصہ ہے۔ یہ مہم گذشتہ سال 2 اکتوبر کو جھارکھنڈ میں شروع کی گئی تھی۔ اس تقریب میں ایم ایل اے اور ڈپٹی کمشنر شوپیان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقامی عوام سے خطاب کیا۔

اس موقعے پر اسکیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ مہم ملک بھر کے 30 ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے 549 اضلاع اور 2,911 ترقیاتی بلاکس میں پھیلے قبائلی اکثریتی دیہات کو شامل کرے گی۔ اس کے ذریعے 63,843 دیہات میں موجود 5 کروڑ سے زائد قبائلی آبادی کو بہتر سہولیات اور ترقیاتی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

شوپیان کے کیلر میں دھرتی آبا جن جتیا گرام اتکرش ابھیان کے تحت پروگرام منعقد کیا گیا (ETV BHARAT)

مزید پڑھیں: دفعہ 370 کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے: ڈاکٹر غلام نبی بٹ

پروگرام کے دوران ٹرائبل طبقے سے متعلق مختلف فلاحی اسکیموں پر روشنی ڈالی گئی اور قبائلی لوگوں کے لیے تعلیم، صحت، اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مقامی عوام نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت کی کوششوں کو قبائلی عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

Last Updated : Nov 16, 2024, 4:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.