ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش کا یوم تاسیس، جشن اور تقاریب کا انعقاد

مدھیہ پردیش کو یکم نومبر 1956 میں تشکیل دیا گیا تھا- آج صوبے میں 66 واں یوم تاسیس منایا گیا ہے- مگر جشن کی ان تقاریب میں اقلیتی محمکموں اور اردو زبان کو نظرانداز کردیا گیا۔

مدھیہ پردیش کا یوم تاسیس، جشن اور تقاریب کا انعقاد
مدھیہ پردیش کا یوم تاسیس، جشن اور تقاریب کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 1, 2021, 9:10 PM IST

یکم نومبر کو ریاست مدھیہ پردیش کا یوم تاسیس دھوم دھام سے منایا گیا، لیکن وہی مسلم طبقہ نے آج یوم تاسیس کے 66 سال پورے ہونے پر بتایا کہ انہوں نے کیا کھویا کیا پایا۔

مدھیہ پردیش کا یوم تاسیس، جشن اور تقاریب کا انعقاد

مدھیہ پردیش کو بھارت کا دل کہا جاتا ہے- اس میں وندھیاچل, ستپوڑ کی پہاڑیوں کے ساتھ راجپوتانا, بندیل کھنڈ, مہا کوشل, مالوہ, نماڑ , خاندیش,گونڈ مروانہ اور ریاست بھوپال کا علاقہ شامل ہے-

مدھیہ پردیش جغرافیائی اعتبار سے بہت وسیع تھا- سن 2000 میں اس کے ایک حصے کو الگ کرکے ریاست چھتیس گڑھ تشکیل دی گئی-

موجودہ مدھیہ پردیش 53 اضلاع پر مشتمل ہے- مدھیہ پردیش میں یہاں کی اکثریت ہندو برادری کے علاوہ سکھ, بودھ ,عیسائی اور پارسی بھی قیام کرتے ہیں- اور اقلیتوں نے مسلمان یہاں کی سب سے بڑی اقلیت ہے-

واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کو یکم نومبر 1956 میں تشکیل دیا گیا تھا- آج صوبے میں 66 واں یوم تاسیس منایا جارہا ہے- پر جب ہم نے مسلم طبقہ سے66 سالوں میں مسلم ترقی کی بات کی , انہوں نے کیا کھویا کیا پایا پر بات کی تو سامنے آیا جہاں ملک میں ساری زبانوں کو فروغ دیا جا رہا ہے وہی اردو زبان کو شروع سے فراموش کر دیا گیا ہے-

یہ بھی پڑھیں:مدھیہ پردیش: جمعیت علماء کی قبرستان بچاو مہم

نہ تو اردو کو نصاب میں شامل کیا گیا اور نہ ہی اردو کے اساتذہ کی تقرری کی جارہی ہے-وہی ادبی حلقہ بھی ان سب سے اچھوتا نہیں ہے- یہاں ایک لمبے عرصے سے کوشش کی جارہی ہے کہ ریاست میں آرٹ اینڈ کلچر کو لے کر حکومت کچھ کام کرے پر پوری ریاست میں کچھ جگہوں پر ہی آرٹ اور کلچر پر کام کیا جا رہا ہے-

مدھیہ پردیش میں یوم تاسیس 1 نومبر کو ہر سال جشن کے طور پر منایا جاتا ہے- اس سال بھی اس جشن کو روایتی انداز میں منایا گیا ہے اور کروڑوں روپیہ پانی کی طرح بہائے جا رہے ہیں- اور محکمہ ثقافت کی جانب سے صوبے کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے- لیکن ہر سال کی طرح اس سال بھی اقلیتی محکموں کو نظر انداز کیا گیا-

کیا ہی اچھا ہوتا کہ مدھیہ پردیش کی یوم تاسیس کے موقع پر اردو اکیڈمی کے ذریعہ مشترکہ تہذیب کے امین اردو زبان کا قومی مشاعرہ یا قومی سطح پر کوئی سمیلن منعقد کیا جاتا- وہی اقلیت کے دیگر اداروں کی بات کریں تو تو 2018 سے لے کر اب تک کسی بھی ادارے کی تشکیل نہیں دی گئی ہے اور یہ ادارے صرف اور صرف اللہ کے بھروسے چل رہے ہیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.