ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے مرکزی حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ آج مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب عوام کے سامنے ہے۔ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کا سبھی طبقات پر اثر پڑ رہا ہے۔ ریاست میں سبزیوں کی قیمت بڑھ رہی ہے کیونکہ ان کو لانے لے جانے کے لیے لگنے والے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔Kamal Nath Protest Against Inflation
یہ بھی پڑھیں: Kamal Nath On G23 Demands: 'جی 23 گروپ کے رہنماؤں کے سبھی مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں'
انہوں نے کہا کہ جن چیزوں میں بھی مہنگائی بڑھ رہی ہے، اس کا فائدہ عوام کو نہیں بلکہ حکومت کو ہو رہا ہے۔ وہیں حکومت نے گھریلوں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر ایک بوجھ اور ڈال دیا ہے۔ جس سے سب پریشان ہیں۔ کمل ناتھ نے کہا کہ جیسے جیسے وزیراعلی نریندر مودی کی داڑھی بڑھی ہے۔ ویسے ویسے ڈیزل پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کمل ناتھ نے وزیر نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی داڑھی کم کریں تاکہ مہنگائی بھی کم ہو۔Kamal Nath Protest Against Inflation