بڑوانی: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے انجڑ تھانہ علاقے میں ایک سنیما ٹاکیز کے قریب تین دوستوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی کندن سنگھ منڈلوئی نے بتایا کہ ترون کولی، عمران عرف اپو اور افضل قریشی تینوں اچھے دوست تھے۔ انجڑ میں سری کرشنا چوراہا ٹاکیز کے پاس کل دیر رات اچانک کسی بات پر ان تینوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جس کے باعث عمران عرف اپو ساکن جھاڑو گلی بڑوانی اور ترون کولی رہائشی انجڑ نے پہلے 28 سالہ افضل قریشی کی پٹائی کی اور پھر تیز دھار ہتھیار سے شرمگاہ پر حملہ کرکے فرار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر واقع پولیس تھانے سے اہلکار فوری طور پر پہنچ کر زخمی کوانجڑ کے سرکاری ہیلتھ سنٹر پہنچایا، جہاں سے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے 16 کلومیٹر دور بڑوانی کے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ بڑوانی میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے باعث مقتول کے لواحقین میں غم و غصہ ہے اور انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Khagaria Murder And Suicide بیوی اور تین بیٹیوں کا گلا کاٹنے کے بعد باپ نے خودکشی کرلی، دونوں بیٹوں نے بھاگ کر جان بچائی
یو این آئی