پچھور تھانہ علاقے کے گرام لسوڑا مسود میں صبح ہوئے اس حادثے میں ایک شخص شدید طورپر زخمی ہے۔ہلاک شدگان میں ایک خاتون اور ایک سال کی بچی بھی شامل ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت میں 55 سالہ شیام لال جاٹو، اس کی تیس سالہ بیٹی سکھ دیوی اور ایک سالہ بچی نیتن آشکی کے طورپر ہوئی ہے۔
زخمی پھول سنگھ جاٹو کو علاج کے لئے اترپردیش کے جھانسی لے جایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مقامی گاؤں والے فوج کے فیلڈ فائرنگ علاقے سے دھات کے بنے گولے اٹھاتے ہیں اور انہیں بیچتے ہیں۔ممکن ہے کہ اسی کوشش کے دوران گولے میں دھماکے سے یہ حادثہ ہوا ہے۔
پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کردی ہے۔