اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے ووٹرز میں زبردست جوش دیکھا جا رہا ہے اور وہ بڑی تعداد میں بی جے پی کے حق میں حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں-
انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ممتا جی کی تانا شاہی اور دہشت کی وجہ سے عوام گھروں سے نکل کر ان کے لیے ووٹ دے رہی ہے، وہی مدھیہ پردیش کی سیٹوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پوری 29 سیٹوں پر جیت درج کرائی گئی اور آج کی اٹھوں سیٹ بھارتی جنتا پارٹی جیتے گی۔