ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گیس متاثرین نے کہا کہ 'ان کے شروع سے پانچ مطالبات تھے جن میں متاثرین کو معاوضہ اور طبی سہولیات فراہم کرانا اور حادثے میں ملوث ملزمین کو سزا دلوانا بھی شامل تھا لیکن کوئی بھی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا'۔
متاثرین نے حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی ہو یا کانگریس سبھی ان کو نظر انداز کررہے ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ تو ان کے علاج کا صحیح انتظام ہے اور نہ ہی ان کے بچوں کے لیے تعلیم اور روزگار فراہم کیا جارہا'۔