ETV Bharat / state

Ladakh Dispute بھارت کی زمین کا ایک انچ بھی چین نے نہیں لیا، لداخ ایل جی

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر بی ڈی مشرا ( ریٹائریڈ) نے پیر کو کہا کہ چینی فوج نے مرکز کے زیر انتظام علاقے ن لداخ میں بھارت کی زمین کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کیا ہے۔

Ladakh LG B.D. Mishra (Retd.)
لداخ ایل جی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 4:32 PM IST

بھارت کی زمین کا ایک انچ بھی چین نے نہیں لیا، لداخ ایل جی

لداخ:لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر بی ڈی مشرا( ریٹائرڈ) نے پیر کے روز کہا کہ چین نے یونین ٹیریٹری لداخ میں ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلح فوج کسی بھی چلینج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور اگر ضرورت پڑے تو بھاری فوج دشمن کو خطر ناک جواب دیں گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی لداخ کے تین روزہ دورے پر گئے تھے اور انہوں نے اس دوران وہاں بیان دیا کہ مرکزی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ بھارت کی ایک انچ زمین چین نے نہیں لی ہے تاہم حقائق اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارتی علاقے میں چینی فوجیوں نے مداخلت کی اور چراہگاہ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ان کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے چین کے حوالے سے کئے جارہے سبھی دعوئے حقیقت سے کوسوں دور ہے۔

ایل جی لداخ نے کہا کہ میں کسی کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا لیکن حقیقت کیا ہے وہ میں کہوں گا کیونکہ میں نے خود دیکھا ہے، یہاں ایک مربع انچ زمین بھی نہیں ہے جس پر چینیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہماری مسلح افواج کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہیں اور خدا نہ کرے اگر ایسی صورت حال بنی تو ہماری فوج کسی سے بھی نمٹنے کے لیے تیار ہے اور انہیں موثر جواب دیں گے۔

لداخ کی سکیورٹی صورتحال کے جواب میں ایل جی نے کہا کہ لداخ میں سکیورٹی کی صورتحال بہترین ہیں اور کوئی بھی دشمن بھارت آنے کی جرات نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا مورال بہت بلند ہے اور وہ سب بھارت کی سرزمین کے ایک ایک مربع انچ کا دفاع کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.