ETV Bharat / state

چیف ایگزیکیوٹیو کونسلر کرگل نے ایل جی لداخ سے ملاقات کی - کرگل

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکیوٹیو کونسلر فیروز احمد خان نے اپنے لیہ دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر سے ملاقات کی۔

چیف ایگزیکٹو کونسلر کرگل نے خان ایل جی لداخ سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 9:44 PM IST

اس دوران انہوں نے کرگل کے اہم مسائل اور مخصوص امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

چیئرمین موصوف نے ایل جی لداخ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس آر او 120 پر جلد عمل درآمد کر کے ڈویژنل کمشنر لداخ کے دفتر کو کرگل ضلع میں فعال بنایا جائے۔

فیروز خان نے ایل جی لداخ سے درخواست کی کہ وہ جلد کرگل ضلع میں یو ٹی لداخ کے انتظامی ہیڈکواٹرز کے قیام کو یقینی بنائیں جو کہ ایل جی موصوف نے خود کرگل دورہ کے دوران کرگلی قیادت سے مختلف ملاقاتوں کے دوران بھی وعدہ کیا تھا۔

ایل جی لداخ سے ملاقات کے دوران چیئرمین فیروز احمد خان نے مزید مطالبہ کیا کہ کرگل میں COVID-19 لیب کے قیام ،ضلع سے باہر اور یوٹی لداخ سے باہر کام کرنے والے کرگل کے ملازمین کے تبادلے ، اپنے متعلقہ ہیڈکواٹرز میں ڈائریکٹرز کی قیام آوری ،کربہ تھنگ پلاٹیو کو خالی کروانے پر عمل درآمد جیسے کئی اہم مدعوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس دوران ایل جی موصوف نے مشیر کو موقع پر ہی ہدایت دی کہ وہ چیئرمین ایل اے ایچ ڈی سی کرگل کے ذریعے اٹھائے گئے امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ اس دوران ایل جی کے مشیر امنگ نارولا نے چیف ایگزیکٹو کونسلر کرگل فیروز احمد خان کو تمام معاملات کے سلسلے میں یقین دہانی کی کہ یوٹی انتظامیہ کرگل میں علیحدہ کووڈلیپ کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کرگل کے کچھ ڈاکٹروں کو خصوصی تربیت کیلئے چنڈی گڑھ روانہ کیا جائے گا۔

کشمیر: لاک ڈاون کے اصولوں کی خلاف ورزی

وہیں ایس آر او 120 کے نفاذ کے سلسلے میں مشیر نے سی ای سی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایس آر او 120 میں زیر غور ایک ایڈیشنل کمشنر نے یوٹی جموں و کشمیر سے کرگل میں ڈویژنل کمشنر کے دفتر کو چلانے کے مقصد کے لئے طلب کیا ہے۔مشیر موصوف نے مزید کہا UT انتظامیہ لداخ کرگل میں UT انتظامیہ کے دفاتر کے قیام کے عمل میں ہے اور اس میں تیزی لائی جائے گی۔دوران دورہ سی ای سی نے کمشنر سکریٹری لداخ رگزین سمفیل سے بھی ملاقات کی اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس کے علاوہ چیرمین موصوف نے سکریٹری برائے قانون یوٹی لداخ سے بھی ملاقات کی جس دوران کاروباری قواعد ،ایس آراو 202 سمیت دیگر کئی اہم ایشوز پر بات کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.