ETV Bharat / state

لداخ میں کورونا وائرس سے دو افراد کی موت

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 8:49 PM IST

مرکز کے زیر انتظام لداخ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب منگل کو دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

کورونا وائرس: لیہ میں دو افراد کی موت
کورونا وائرس: لیہ میں دو افراد کی موت

مرکز کے زیر انتظام لداخ کے لیہہ ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس سے دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ لداخ یو ٹی انتظامیہ کے ترجمان رگزین سمفل نے اس بات کی جانکاری دی۔

لداخ میں کورونا وائرس سے دو افراد کی موت

کمشنر سیکریٹری، لداخ رگزین سمفل نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فوت ہوئے افراد میں ایک کا تعلق ریاست بہار سے ہے جو لیہہ میں مزدوری کا کام کر رہا تھا اور کورونا مثبت پائے جانے کے بعد کووڈ اسپتال لیہہ میں زیر علاج تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوت ہوئے دوسرے شخص کا تعلق ضلع لیہہ سے ہے جو فوج سے ریٹائر ہوئے تھے جن کا آرمی ہسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

واضح رہے کہ یو ٹی لداخ میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے چھ افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ جبکہ لداخ خطے میں اب تک 1327 افراد عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں جن میں سے 1067 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 254 ابھی زیر علاج ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ضلع لیہ میں 194 اور ضلع کرگل میں 60 کورونا متاثرین زیر علاج ہیں جن کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.