جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں واقع شاٹھی گام راجوار میں جنگلی جانوروں نے سیب باغات مین تباہی مچا دی ہے۔ سیب کے باغات کو ایک جنگلی ریچھ نے چیڑ پھاڑ کرکے تباہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق جنگلی جانوروں نے ایک میوہ باغ کو بھی تہس نہس کردیا، رختوں کو نقصان پہنچائے گئے مالکان میں عینائت اللہ خان، ولد صمد خان ثناء اللہ خان، عبدالحمید، غلام محی الدین شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو روز سےجنگلی ریچھ نے 50 سے 60 سیب کےدرختوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
اس جنگلی جانور نے ان باغ ملکان کی عمر بھر کی محنت دو دن میں ختم کرکے رکھ دی۔
ساتھ ہی انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے پر نظرثانی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کپواڑہ: دیہی ترقی محکمہ میں کام کر رہے تین ملازمین برطرف