جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ہیڈ کواٹر کپواڑہ کے سرحدی تحصیل کرناہ کے دو بڑے منصوبے کا افتتاح کیا۔
کرناہ کے دو بڑے منصوبوں میں سے ایک ڈگری کالج ٹنگڈار جس کو 15 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کرایا گیا اور دوسرا ریسیونگ اسٹیشن چترکوٹ ہے جس کو 2 کروڑ 49 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔
اس دوران تقریبًا 97 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہو رہے چھیاری میں 12 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا، اس سلسلے میں کرناہ میں بھی ان منصبوں کے افتتاح کے لیے تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں علاقے کے محتلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں سے ان منصوبوں کا افتتاح کروایا گیا۔
اس دوران ضلع ہیڈ کواٹر کپواڑہ میں متعدد وفود نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی، جن میں سابق قانون ساز رکن اور سینیئر لیڈر جاوید مرچال بھی شامل تھے۔
جاوید مرچال نے ایل جی کو کرناہ کے مسائل سے آگاہ کرنے کے علاوہ یہاں پیش آنے والے متعدد مسائل کے بارے میں بھی ایل جی کو میمورنڈم پیش کیا۔