کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ ہندواڑہ کے جنگلاتی علاقہ میں سکیورٹی فروسز نے چیکینگ کے دوران بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران پولیس اور فوج نے جمعرات کے روز ہندواڑہ کے ہفرودا جنگل میں مخصوص علاقہ کی تلاشی کارروائی انجام دی تلاشی کے دوران سکیورٹی فروسز کو بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ضبط کیے گئے گولہ بارود میں 7.62 ایم ایم کے 720 راؤنڈ،آر پی جی کے 5 راؤنڈ، آر پی جی کے نو بوسٹر اور 10 عدد یو بی جل ایل گرئینڈ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گولہ بارود کو مناسب پیکنگ کے ساتھ جنگل کے علاقے میں دو تالابوں میں چھپایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گولہ بارود سیل شدہ پیکجوں میں ملا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گولہ بارود ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے جنگل علاقہ میں مزید تلاشی کارروئی شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں: DGP On Militancy in JK جموں وکشمیر میں ملیٹینسی ختم نہیں ہوئی تاہم تیزی سے زوال پذیر ہورہی، پولیس سربراہ
واضح رہے کہپ گزشتہ روز رامبن کے جنگلی علاقے مانگت کھاری میں تلاشی آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 30 آر آر اور جموں وکشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد رامبن کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا،جس دوران عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ چلا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کمین گاہ سے چار ڈٹونیٹر ، پیکا گولیوں کے راؤنڈ، ایل ایم جی بکس ، موٹار رونڈ ، کئی اے کے میگزین، نو ایم ایم پستول اور تین سو گولیوں کے راؤنڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔