کپواڑہ: ماگام بنہ پورہ ہندواڑہ میں ڈی ڈی سی ممبر نطنوسہ ایڈوکیٹ ظہور احمد ماگرےکی کوشوں سے ایک واٹر سروس ریزروائر کا سنگھ بنیاد رکھا گیا جس سے تین سو نفوس پر مشتمل آبادی کو پانی فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر جل شکتی کے ایگزیکٹو انجینئر سب ڈویژن ہندواڑہ، جل شکتی کے افسران کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی ڈی سی ممبر ایڈوکیٹ ظہور احمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے جے ایم اسکیم کے واٹر سروس ریزروائر (ایس آر) کا سنگ بنیاد رکھا جس کا تخمینہ ڈیڑھ کروڑ روپے ہے اور اس ایس آر پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا اور مذکورہ ایس آر اسکیم ماگام بنہ پورہ لوگوں کی دیرانہ مانگ تھی جو پوری ہوئی اس علاقے کے لوگوں کی پانی کی برسوں کی پریشانی ہے وہ حل ہوجائے گی۔
دریں اثنا ایگزیکٹو انجینئر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی کم وقت میں اس پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا اور لوگوں سے ہماری اپیل ہے کہ وہ پانی کو ضائع نہ کرے پانی کی قدر کرے۔ وہیں مقامی باشندوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی ظہور احمد کا شکریہ یہ اس گاؤں کی دیرانہ مانگ تھی جو آج ان کی کاوشوں سے پوری ہوئی اور ہم ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ اور خاص کر ایگزن پی ایچ ای کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ اس پروجیکٹ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ لوگوں کی پانی کی مشکلات دور ہوسکے۔ انہوں نے اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Career Counselling in Handwara: ہندواڑہ میں تابندہ میموریل سوسائٹی کی جانب سے کریئرکونسلنگ کا اہتمام