نمائندے کے مطابق یہ واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا۔
مقامی باشندوں کے مطابق نقب زنوں نے دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان اڑا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ہندوارہ قصبے کے دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’علاقے میں چوری کے وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘
مقامی دکانداروں نے انتظامیہ اور اور پولیس سے علاقے میں شبانہ گشت کا انتظام کرنے گزارش کی ہے تاکہ ’’لوٹ کے ان واقعات پر روکتھام ہو سکے۔‘‘
اس واقعے کی نسبت پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔