معراج الدین کو ایک ماہ قبل آوارہ کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ معراج احمد کو زخمی کی حالت میں سرینگر کے اسکمز ہسپتال ریفر کیا گیا تھا، جہاں وہ آج دم توڈ بیٹھا۔
معراج الدین کی چھ بیٹیاں ہیں اور وہ اپنے گھر کے تنہا کفیل تھے۔
ان کے اہل خانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آج سے چند روز قبل معراج الدین اپنے گھر سے مسجد کے لیے نکلے تھے جس دوران کتوں نے ان پر حملہ کرکے انہیں شدید طور زخمی کر دیا تھا اور بعد میں انہیں نازک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک دیکھ کرسرینگر صورہ ریفر کیا گیا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'گزشتہ بیس روز سے ان کا وہاں علاج جاری تھا اور آج ان کی موت ہو گئی۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ان کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ چھ بیٹیاں ہیں جو نابالغ ہیں۔ وہ تنہا گھر کی کفالت کرتے تھے۔'
مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'معراج کے اہل خانہ کی معاشی حالت کے مدنظر ان کی مالی مدد کی جائے۔'