ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار نوجوان کی ضمانت منظور - ٹھوس ثبوت اور گواہ

عسکریت پسندوں کی معاونت کرنے کے الزام میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیے گئے ضلع کشتواڑ کے نوجوان کو جموں کی ایک عدالت نے رہا کر دیا۔

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 8:27 PM IST

جموں کی ایک عدالت نے جمعہ کوکشتواڑ ضلع کے ایک جونیئر فارماسسٹ کو عسکریت پسندی سے متعلق کیس میں بے گناہ قرار دیکر جموں سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو اسے رہا کرنے کی ہدایت دی۔

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے مڈواہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک جونیئر فارماسسٹ ظہور احمد کو جموں و کشمیر پولیس نے رواں برس جنوری میں (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کیا تھا۔

پولیس اسٹیشن دحچھن مڈواہ میں ظہور احمد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جسے جموں کی ایک عدالت نے غلط قرار دیکر ظہور احمد کی رہائی کے احکامات صادر کیے۔

جموں کی عدالت نے جمعہ کو ’’ظہور احمد کے خلاف ٹھوس ثبوت اور گواہ نہ ہونے‘‘ کی بنا پر ضمانت کی عرضی منظور کرکے جموں جیل کے سپرانٹنڈنٹ کو ظہور احمد کو رہا کرنے کے احکامات صادر کئے۔

بتا دیں کہ جموں و کشمیر پولیس نے ظہور احمد پر عسکریت پسند ہونے اور ضلع میں عسکریت پسندوں کی مدد و معاونت کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ تاہم عدالت نے ان الزامات سے متعلق ٹھوس ثبوت و گواہ پیش نہ کیے جانے پر انکی ضمانت کی عرضی منظور کرتے ہوئے انکی رہائی کے احکامات صادر کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.