کوچی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ جدید بنیادی ڈھانچہ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے اور حکومت زراعت کے شعبے سے لے کر صنعت تک جدید سہولیات کو معاونت فراہم کر رہی ہے، جس سے کیرلہ سمیت پورے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ inauguration various development projects in Kerala
مودی کیرالہ میں کوچی میٹرو ریل کے 4500 کروڑ روپے سے زیادہ کے بھارتی ریلوے کے مختلف پروجیکٹس کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے کوچی کے کالادی گاؤں میں سری آدی شنکرآچاریہ جنم بھومی کھیترم کا دورہ کیا۔ ریل اور میٹرو ریل پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اونم کی عوام کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہاکہ 'کیرالہ کا ہر گوشہ اونم کے مقدس تہوار کی خوشی سے جھوم رہا ہے، اس موقع پر کیرالہ کو 46,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کنیکٹیوٹی پروجیکٹوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں مرکزی حکومت نے میٹرو ریل کو شہری ٹرانسپورٹ کا اہم ذریعہ بنانے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ مرکز نے میٹرو کو دارالحکومت دہلی سے ملک کے دوسرے بڑے شہروں تک بھی پھیلا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: INS Vikrant مودی پہلے دیسی طیارہ آئی این ایس وکرانت کو آج بحریہ میں شامل کریں گے
انہوں نے کہاکہ "ہم بھارتی ریلوے کو بھی پوری طرح سے جوان کر رہے ہیں، آج ملک میں ریلوے اسٹیشنوں کو بھی ہوائی اڈوں کی طرح تیار کیا جا رہا ہے۔'
یو این آئی