ETV Bharat / state

پہلی ملیالی خاتون چیف جسٹس کا انتقال

کے کے اوشا 2000 میں کیرالہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس بنی تھیں۔ اور 2001 تک وہ اس عہدہ پر رہیں۔

پہلی ملیالی خاتون چیف جسٹس کا انتقال
پہلی ملیالی خاتون چیف جسٹس کا انتقال
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 2:51 PM IST

کیرالہ ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس (ریٹائرڈ) کے کے اوشا کا کوچی کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑجانے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 81برس کی تھیں۔

کنبہ کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ وہ 30ستمبر کو اپنے گھر میں گر گئیں تھیں جس کی وجہ سے ان کی ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آگئی تھی جس کا علاج کیا جارہا تھا۔

اوشا نے 1961میں وکیل کے طورپر وکالت کی شروع کی تھی اور 1979میں وہ ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل مقرر کی گئیں۔ وہ 1991سے 2000کے درمیان جج رہیں۔ وہ 2000میں کیرالہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس بنی تھیں اور 2001تک وہ اس عہدہ پر رہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد نئی دہلی میں واقع کسٹم، ایکسائز ڈیوٹی اینڈ سروس ٹیکس کی اپیلیٹ ٹریبونل کی چیرپرسن کے طورپر ان کی تقرری ہوئی۔ ہائی کورٹ سے ریٹائرڈ جج کے سکومارن ان کے شوہر ہیں۔

اوشا نے 1975میں ہیمبرگ میں انٹرنیشنل وومین فیڈریشن کی خواتین وکلا کی 18ویں سیمنار میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔ ریاست کے وزیراعلی پنرائی وجیئن نے جج اوشا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں چوری کی واردات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.