ETV Bharat / state

یادگیر: ریلوے اسٹیشن پر اسکریننگ سسٹم کا قیام

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 5:15 PM IST

چوبیس گھنٹے ٹرین سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ محکمہ صحت کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

یادگیر: ریلوے اسٹیشن پر اسکریننگ سسٹم کا قیام
یادگیر: ریلوے اسٹیشن پر اسکریننگ سسٹم کا قیام

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دہشت سے عوام خوفزدہ ہے۔کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے تمام عوام خوف و دہشت میں ہیں۔

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے محکمہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

یادگیر کے ریلوے اسٹیشن پر اسکریننگ سسٹم قائم کیا گیا ہے جہاں چوبیس گھنٹے ٹرین سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ محکمہ صحت کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت کے ذمہ دار شران بسپا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'محکمہ صحت کی جانب سے پچھلے تین دن سے یادگیر ریلوے اسٹیشن کے پلٹ فارم نمبر ایک پر اسکریننگ سنٹر قائم کرتے ہوئے 24 گھنٹے تمام ٹرینوں سے آنے والے مسافروں کا اسکریننگ کر رہے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ ' ابھی تک کوئی بھی مشتبہ افراد کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔'

انہوں نے ٹرین سے آنے والے مسافروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'عوام کی صحت اور کورونا وائرس سے متعلق جانکاری کے لیے یہ اسکریننگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے برائے مہربانی عوام تعاون کریں تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.