ETV Bharat / state

یادگیر: ہوائی فائرنگ معاملہ میں بی جے پی رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ - یادگیر ای ٹی وی بھارت خبر

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع یادگیرکےصدر سید اسحاق خالد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا کے استقبال میں ہوائی فائرنگ کیے جانے کے خلاف ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگاپریا اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی کو ایک یادداشت پیش کی ہے۔

ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ
ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 8:58 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا کی جن آشرواد یاترا میں ان کے استقبال کے دوران کی گئی فائرنگ کے معاملے کے خلاف ڈپٹی کمشنر یادگیر و سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ایک یادداشت پیش کی گئی ہے۔

اس موقع پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع یادگیر کےصدر سید اسحاق خالد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مرکزی وزیر ورکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا کے استقبال میں ہوائی فائرنگ کے جانے کے خلاف ڈپٹی کمشنریادگیرڈاکٹرراگاپریا اورسپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی کو ایک یادداشت پیش کی ہے۔

ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی وزیر اور بیدر کے رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا کے ضلع یادگیر میں استقبالیہ ریلی کے دوران جو ہوائی فائرنگ کی گئی اس کے ذمہ دار وہاں پر موجود بی جے پی کے رہنما اور کارکنان ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس مذکورہ معاملہ کے تحت جن چار افرادکو گرفتار کیا ہے وہ حقیقی معنوں میں وہ بے قصور ہیں۔ کیونکہ اس وقت وہاں پر بی جے پی کے کئی سینئر رہنماموجود تھے

انہوں نے کہا کہ کورونا کے گائیڈلائنس کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس لیے ان بی جے پی کے رہنماوں کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے ۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی جن آشرواد یاترا جلوس میں مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کا خیرمقدم کرتے وقت ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں یادگیر رولر پولیس اسٹیشن میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے
مزید پڑھیں:

یادگیر: ایس ڈی پی آئی کا مہنگائی کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے رہنما نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کے وقت بی جے پی کے کئی سینئر رہنما موجود تھے ۔ جس کی بنیاد پرانہوں نے بی جے پی کے رہنماوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی گئی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.