ETV Bharat / state

Workers Protest in Bengaluru کمپنی سے غیرقانونی طور پر نکالے جانے کے خلاف مزدوروں کا احتجاج - جاپانی کمپنی یزاکی کے خلاف احتجاج

ملک بھر میں بے روزگاری میں بھاری اضافہ دیکھا جارہا ہے تو وہیں دوسری جانب جن کمپنیوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں تو کمپنیوں کی جانب سے کانٹریکٹ نظام کا استعمال کرکے مزدوروں کو استحصال کا نشانہ بنانے کے معاملات پیش آرہے ہیں۔

مزدوروں کا احتجاج
مزدوروں کا احتجاج
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 3:34 PM IST

مزدوروں کا احتجاج

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں واقع رام نگر کے لکینہ ہلی پلینٹ میں جاپانی کمپنی یزاکی کے روبرو گزشتہ سال ماہ دسمبر سے مزدور دھرنے پر بیٹھے ہیں،احتجاج کرتے ہوئے ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ یزاکی کمپنی کمپنی نے کل 153 مزادوروں کو غیر قانونی طور پر ملازمت سے نکال دیا ہے،اس معاملے میں آل انڈیا سینٹرل کونسل آف ٹریڈ یونینز ( اے آئی سی سی ٹی یو) کی جانب سے مقامی ڈپٹی لیبر کمیشنر سے شکایت کی گئی ہے، تاہم بات چیت کے بعد چند مزدوروں کو دوبارہ ملازمت دی گئی ہے لیکن کئی مزدور اب بھی اپنے مطالبات کو لے کر سراپا احتجاج ہیں۔

ٹرید یونین کے رہنما ارندم رائے کا کہنا ہے کہ ملازمین پر ہورہے مظالم اور انہیں ملازمت سے بر طرف کرنے کے پسِ پُشت در اصل بی جے پی کا ہاتھ ہے ۔اب اس احتجاج کو تقریباً مہینے ہونے کو ہیں، امید کی جارہی ہے کہ جلد اس معاملے کا حل نکلے تاکہ ان غریب مزدوروں کو راحت مل سکے۔ واضح رہے کہ ایک طرف ملک بھر میں بے روزگاری میں بھاری اضافہ دیکھا جارہا ہے تو دوسری جانب جن کمپنیوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں تو کمپنیوں کے انتظامیہ کی جانب سے کانٹریکٹ نظام کا استعمال کرکے مزدوروں کے استحصال کے معاملات پیش آرہے ہیں۔

حکومتیں چاہتی ہیں کہ غیر ملکی کمپنیاں ہمارے ملک میں انویسٹمینٹ کریں تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار ملے اور ملک کی معیشت بہتر ہو لیکن جب اس طرح کے معاملات یا مسائل پیش آنے لگے تو یہ حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ متعلقہ محکمے فوری مداخلت کریں اور مزدوروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کریں،تاہم ملک کے متعدد ریاستوں کی حکومتیں مزدوروں کے حقوق اور ان کے روزگار کے تعلق سے بے فکر ہے۔

مزید پڑھیں:بنگلور: قدوس صاحب قبرستان کے مزدوروں کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.