بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں اردو کے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو کرناٹکا راجیہ ٹیچرز ایسوسی ایشن (ضلع بیدر) کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرناٹک راجیہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر مرزا انصار بیگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بیدر میں مختلف اردو اخبارات نکلا کرتے تھے جو سماج میں تبدیلی لانے اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا کرتے تھے۔ موجودہ دور میں روزنامہ حیدرآباد کرناٹک پوری ایمانداری سے لوگوں کی رہبری اور رہنمائی کرتے ہوئے عوامی مسائل کو پیش کر رہا ہے۔ Urdu Journalists Felicitated in Bidar Karnataka
یہ بھی پڑھیں:International Urdu Day in Bidar شاہین ڈگری کالج برائے طالبات بیدر میں یوم اردو کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اردو صحافیوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ ہمیشہ ٹیچرز کے مسائل کو اردو صحافیوں نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران کے روبرو ہمارے مسائل پر آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دار الیکٹرانک میڈیا کا ہے اس حوالے سے ہم نے اردو الیکٹرونک میڈیا سے جڑے چند صحافیوں کو بھی تہنیت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ منصف روزنامہ اعتماد، حیدرآباد روزنامہ رہنمائے دکن روزنامہ حیدرآباد کرناٹک روزنامہ سرخ زمین روزنامہ کے بی این ٹائمز کے علاوہ پرنٹ میڈیا میں ی ٹی وی اردو بھارت کے نمائندے کو تہنیت پیش کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اردو اخبارات کو خرید کر پڑھیں۔ Print And Electric Journalist Felicitate Bidar In Karnataka