ETV Bharat / state

کرناٹک اردو اکیڈمی کا چیئرمین نامزد کرنے کی اپیل - ملک کی مختلف ریاستوں میں اردو اکاڈمیز

ادیبہ و شاعرہ ڈاکٹر مہر افروز نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹج میں جلد سے جلد اردو اکایڈمی کے چیئرمین اور اراکین کا انتخاب کرے تاکہ اس زبان کی ترقی کے سلسلے میں بہتر ڈھنگ سے کام کیا جائے۔Scholar And Poet Meher Afroz

کرناٹک اردو اکیڈمی کا چیئرمین نامزد کرنے کی اپیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 4:35 PM IST

کرناٹک اردو اکیڈمی کا چیئرمین نامزد کرنے کی اپیل

بیدر : ریاست کرناٹک کی معروف ادیبہ و شاعرہ ڈاکٹر مہر افروز نے کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں اردو اکاڈمیز اپنا کام کر رہے ہیں لیکن یہ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری ریاست میں اردو زبان کی ترقی اور فروغ کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ہے۔اس سے زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ بی جے پی حکومت نے کرناٹک اردو اکاڈمی کے چیئرمین کو نامزد نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے ریاست میں اکاڈمی کی جانب سے ریاست بھر میں اردو زبان کی فروغ کے لیے کیے جانے والے تہذیبی ثقافتی و ادبی کام نہیں ہو سکے ۔ مختلف شعرا و ادباء کہ اصرار کے باوجود بی جے پی حکومت نے ریاست کرناٹک میں کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین کو نامزد نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اعلیٰ تعلیم کے لیے چار ہزار سے زائد لڑکیوں میں اسکالرشپ تقسیم

ان کا کہنا ہے کہ اب جب کہ ریاست کرناٹک میں کانگرس کی حکومت ہے۔ یہ سبھی جانتے ہیں کہ مسلمانوں نے اس حکومت کو اقتدار میں واپس لانے کے لئے کیا کچھ نہیں کیا ہے۔ ڈاکٹر مہرافروز نے مزید کہا کہ ریاست کرناٹک میں کانگرس حکومت کو اقتدار میں ائے چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے جو تقریبا ادھا سال ہو چکا ہے باوجود اس کے کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین کا انتخاب ابھی عمل میں نہیں آیا ہے۔ لہذا حکومت کو اردو اکاڈمی کے چئیرمین کو نامزد کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.