ریاست کرناٹک کے شہر گلبر گہ میں پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی سے وابستہ کارکنان کے مکان پر قومی تفتیشی ایجنسی نے چھاپہ ماری کی ۔25 PFI, SDPI members taken into preventive custody
تفصیلات کے مطابق گلبرگہ شہر میں پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی سے وابستہ کارکنان کے مکان پر آج صبح قوی تفتیش ایجنسی اور ریاستی پولیس اہلکاروں نے چھاپہ ماری کی،چھاپہ ماری کے دوران اقبال کالونی کے مظہر حسین اور اصام الدین کو پوچھ گچھ کے لئے پولیس نے حراست میں لیا،ان دونوں کارکنا کے علاوہ مذکورہ دونوں تنظیموں سے وابستہ دیگر کارکنان کی تلاش بھی جاری ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ آج ریاست کے دیگر اضلاع یادگری، شمیوگہ،گنگا وتی سمیت متعدد علاقوں میں بھی چھاپہ ماری کی گئی ہے۔