اس موقعے پر پیشے سے وکیل مظہر حسین نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آتے ہی حضرت ٹیپو سلطان کی جینتی نہ منانے کا اعلان کر کے اپنی اصلیت دکھا دی ہے۔
وزیر اعلیٰ یدییورپا کو ریاست کی ترقی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ بس معاشرے میں اس سے سماج میں تفریق پیدا کرنے والا عمل کر رہے ہیں۔
حضرت ٹیپوسلطان انگریزوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے ملک کے پہلے حکمراں تھے اور انہوں نے ملک کی آن بان شان کے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔
ان کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے ملک کے تحفظ کی خاطر اپنے بچوں کو بھی رہن رکھ دیا تھا۔ آج بھی تاریخ کے اوراق میں یہ بات نمایاں حرفوں میں رقم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بی جے پی حکومت اپنی ہی من مانی کرتی جا رہی ہے، ملک میں مسلم اور دلتوں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان لوگوں نے مسلمانوں سے ٹیپو جینتی کو انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔