ETV Bharat / state

Mobile Veterinary Ambulance مویشی پالنے والے افراد موبائل ویٹرنری ایمبولینس سے فائدہ اٹھائیں، ریاستی وزیر پربھو چوہان - Mobile Veterinary Car

کرناٹک ریاستی وزیر پربھو چوہان نے یادگیر میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مویشی پالنے والے افراد موبائل ویٹرنری ایمبولینس سے فائدہ اٹھائیں تاکہ جانوروں کا وقت پر علاج ہوسکے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 2:18 PM IST

یادگیر: ریاست کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے افزائشی مویشیان و یادگیر ضلع انچارج وزیر پربھو چوہان نے یادگیر میں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ زراعت، تعلیم، آبپاشی، دیہی ترقی، تعمیرات عامہ، محکمہ سماجی بہبود سمیت کئی اسکیموں کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے سینکڑوں پروگراموں کے ذریعے سہولیات فراہم کرتے ہوئے ملک اور ریاست کی ترقی پر توجہ دی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے عوام کو دی جانے والی سرکاری اسکیمات کے حوالے سے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیموں جیسے شرم شکتی، یووا شکتی، کسان سمان یوجنا، حقوق کی تقسیم، بھاگیہ لکشمی ، وغیرہ کے تحت براہ راست فائدہ اٹھانے والوں کو رقم جاری کی گئی ہے۔

ریاستی وزیر برائے مویشی پالن پربھو چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مویشیوں کے لیے سنجیدگی سے کام کیا ہے۔ ویٹرنری ہسپتال ہر گاؤں میں نہیں ہوتا اس کے لیے کسانوں کو اپنے جانوروں کو لے کر ویٹرنری ہسپتال جانے کے لیے جو تکلیفیں پیش آتی تھی اس کو دور کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے موبائل ایمبولینس کا انتظام کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ جانوروں کا وقت پر علاج کیا جاسکے اور انہیں کسی بھی بیماری سے ہلاک ہونے سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Mobile Veterinary Cars In Bidar بیدر میں موبائل ویٹرنری گاڑیوں کا افتتاح

انہوں نے مویشی پالنے والے لوگوں سے کہا کہ اگر آپ کے پاس آپ کے گاؤں میں ویٹنری ہسپتال نہیں ہے اور آپ کا جانور بیمار ہے تو آپ اپنے جانور کو میلوں کا سفر طے کرتے ہوئے دوسرے گاؤں میں جہاں ویٹرنری ہسپتال لے جانے کے بجائے صرف آپ 1962 نمبر پر کال کریں گے تو ایک ویٹرنری ڈاکٹر آپ کی دہلیز پر آکر آپ کے مویشیوں کا علاج کرے گا اس اسکیم کا واحد مقصد یہ ہے کہ مویشیوں کی اموات کی شرح کو کم کرکے کسانوں کی مدد کی جائے ۔ ریاست کرناٹک میں مویشیوں کو لے کر بالخصوص گائے کے حوالے سے ریاستی وزیر برائے مویشی پالن پربھو چوہان نے خصوصی دلچسپی سے ریاست کرناٹک میں جانوروں کے حوالے سے اپنے شعبے میں جو کام کیا ہے ان میں گائے ذبیحہ کی ممانعت، جانوروں کی بہبود بورڈ، جانوروں کی ہیلپ لائن، 100 سرکاری گوشالہ، پشو سنجیوینی، پنیاکوٹی گود لینے کی یوجنا، گئو ماتا کوآپریٹیو سوسائٹی، آتم نربھر گوشالہ، ایف ایم ڈی ویکسینیشن شامل ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.