ETV Bharat / state

بیدر: کامیاب زندگی کے لیے بچوں کا دینی تعلیم سے آراستہ ہونا نہایت ضروری - دنیا اور آخرت

دینی تعلیم کے نہ ہونے سے دنیا کے معاملات میں قرآن اور حدیث کے بتائے ہوئے راستے پر ہم عمل نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے ہماری دنیا اور آخرت دونوں تباہ ہوتے ہیں، اس طرح کا اظہار مفتی نعیم افسرعلی نعیمی نے کیا۔ اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم بھی دیں۔

'والدین بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں'

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 3:56 PM IST

کرناٹک ضلع بیدر کی مدینہ مسجد کے خطیب و امام مولانا مفتی نعیم افسر علی نعیمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں تعلیم حاصل کرنے کو بڑی فضیلت قرار دی گئی ہے، کیونکہ علم حاصل کرنے کے بعد انسان کو اچھے برے، حلال حرام کی تمیز آجاتی ہے اور زندگی اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔

'والدین بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں'

انہوں نے کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم نہایت ضروری ہے کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کی دوڑ میں ہم دینی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں، جس کا خمیازہ ہمیں مختلف صورتوں میں ادا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر، کرناٹک: مسلم لڑکیوں کو ارتداد سے بچانے کے لیے دینی تعلیم ضروری

دینی تعلیم کے نہ ہونے سے دنیا کے معاملات میں قرآن اور حدیث کے بتائے ہوئے راستے پر ہم عمل نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے ہماری دنیا اور آخرت دونوں تباہ ہوتے ہیں۔ اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم بھی دیں۔

انہوں نے کہا کے تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی انسان کے دل میں تعلیم حاصل کرنے کی چاہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے خاص کر نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں دینی مدارس و مکاتب میں تعلیمی بالغان کا نظم ہے وہاں پر وقت نکال کر علم دین حاصل کریں۔ اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ہماری دنیا اور آخرت دونوں کامیاب ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.