انہوں نے کہا کہ ’’ہم رمضان میں تقوی اور پرہیزگاری کے ذریعے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ رمضان تقویٰ اور پرہیزگاری کا مہینہ ہے۔‘‘
ماہ رمضان میں تہجد، قرآن کی تلاوت، اللہ کا ذکر اور دعاؤں کا اہتمام کرنے پر زور دیتے ہوئے قاسمی نے کہا کہ ’’ان چار باتوں کا خاص خیال رکھنے سے ہمارے اندر تقوی کی صفت پیدا ہوگی جو کہ رمضان کا اصل مقصد ہے۔‘‘
مولانا شیخ فریدالدین کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دنیائے فانی کے بجائے اُخروی زندگی کے لئے کام کرنا چاہئے جس کے لئے رمضان ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔