ETV Bharat / state

Jamaat Islami Hind Bidar Ameer محمد معظم بیدر جماعت اسلامی ہند کے امیر مقرر - مرکز جماعت کے سرکلر

محمد معظم کو جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر اکائی کا نیا امیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اپریل 2023 سے 2027 تک اس عہدے پر رہ کر تنظیم کے لیے کام کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

محمد معظم بیدر جماعت اسلامی ہند کے امیر مقرر

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 2:01 PM IST

محمد معظم بیدر جماعت اسلامی ہند کے امیر مقرر

بیدر: ریاست کرناٹک میں محمد معظم کو جماعت اسلامی ہند ضلع بیدرشاخ کے نئے امیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اپریل 2023 سے 2027 تک اس عہدے پر رہ کر تنظیم کے لئے کام کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔ مرکز جماعت کے سرکلر کے مطابق جناب محمد معظم امیر مقامی شہر بیدر مقرر کئے گئے ہیںجنہوں نے اپنی ذمہ داری اور عہدہ کا چارج سابق امیر مقامی عبد الستار سے حاصل کر لیا ہے۔ محمد معظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر کے لیے چار سالہ میقات کے لیے تقرری عمل میں آئی ہیں جن میں محمد عارف الدین اور محمد ابراہیم کو معاونین امیر مقامی بیدر جب کہ حافظ و انجینئر سید عتیق اللہ کو سکریٹری مقامی بیدر نامزد کیا ہے۔

بیدر جماعت اسلامی ہند بیدر کے امیر محمد معظم نے جلسے کو خطاب کر تے ہوئے جماعت کے ذمہ داران نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے۔ میں اس کو مقامی احباب کے تعاون اور مشوروں سے بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہند کی ذیلی تنظیمیں ہیں جیسے شعبہ خواتین ، ادب اسلامی ودیگر کے تعاون سے جماعت اسلامی اپنے مقاصد کو لے کر رواں دواں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Free Bus Service بیدر ضلع انچارج وزیر نے شکتی یوجنا کا افتتاح کیا

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہند برادران ملت اور برادران وطن کی رہنمائی کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ سماج میں ایک بہتر معاشرہ نمودار ہو اور سماج کا ہر فرد آپس میں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے زندگی بسر کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نئے ذمہ داران کو استقامت عطا فرمائے اور سابق ذمہ داران کی خدمات قبول فرمائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.