اس مسئلے میں وزیر برائے صحت شری رامولو نے کہا ہے کہ جلد ہی ماہرین سے مشوروں کے بعد ہم کسی نتیجے پر پہونچیں گے۔
اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے تمام ریاستوں کو تفصیلی ہدایات جاری کیے گیے ہیں اور اس تناظر میں محکمہ تعلیم نے محکمہ صحت سے رائے مانگی ہے کہ کیا 15 اکتوبر تک اسکولوں اور کالجوں کو کھولا جاسکتا ہے؟
اس متعلق وزیر برائے صحت شری رامولو نے بتایا کہ تعلیمی ماہرین، ڈاکٹرز و ماہرین نفسیات کے ایک پینل عنقریب ایک تفصیلی رپورٹ تیار کریں گے جس کے بعد ہی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔
شری رامولو نے بتایا کہ ہمیں اس بات کا اعتراف کرنا ہوگا کہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے میں کئی چیلینجز ہیں۔ طلبہ و والدین میں خوف ہے جس کے متعلق ہم چاہتے ہیں کہ ماہرین کے مشوروں سے ان چیلینجز کا ازالہ کیا جاسکے۔