ETV Bharat / state

'حکومت وائرس پر قابو پانے میں ناکام' - کرناٹک کی خبریں

ضلع یادگیر کے کانگریس یوتھ لیڈر عرفان بادل نے کہا 'کرناٹک کی حکومت ضمنی اور بلدیاتی انتخابات پر توجہ نہ دے کر اگر کورونا کو قابو میں کرنے کے لیے محنت کرتی تو آج یہ دن دیکھنے کو نہیں ملتا۔ ریاستی حکومت کورونا پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔'

'حکومت وائرس پر قابو پانے میں ناکام'
'حکومت وائرس پر قابو پانے میں ناکام'
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 6:52 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے کانگریس یوتھ لیڈر عرفان بادل نے ریاست کرناٹک میں چودہ دن کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن لگانے کا اقدام غیر دستوری ہے۔

'حکومت وائرس پر قابو پانے میں ناکام'

ریاست میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ریاست کے ذمہ داران کو کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات نظر نہیں آتے اور جب الیکشن ختم ہو گیا تو خود کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کا سہارا لے کر غریب اور روز مرہ کا کام کرنے والے لوگوں پر ظلم و ستم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے بعد مرکزی حکومت ملک میں کورونا پر قابو پانے کی بات کی تھی مگر آج کورونا کی دوسری لہر نے ان ساری باتوں کو منظر عام پر لایا ہے۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ مختلف ہسپتالوں میں بنیادی سہولتیں اور آکسیجن نہیں ہے۔

ریاستی حکومت ضمنی انتخابات، بلدیہ کے انتخابات پر توجہ نہ دے کر اگر کورونا کو قابو میں کرنے کے لیے محنت کرتی تو آج یہ دن دیکھنے کو نہیں ملتا۔ریاستی حکومت کورونا پر قابو پانے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.