ETV Bharat / state

کرناٹک: تین خواتین ملازمین پر پوسٹ آفس کی مکمل ذمہ داری - Full responsibility of post office on three female employees in a village

اس پوسٹ آفس میں پوسٹ مینیجر سمیت تینوں ملازمین خاتون ہیں۔ دلچسپ بات یہ کہ اس پوسٹ آفس کے زیادہ تر علاقے میں پوسٹ مین کے بجائے پوسٹ وومین جاتی ہیں۔

female employees
female employees
author img

By

Published : May 21, 2021, 8:04 PM IST

یہ ماں اور بیٹی نہیں ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ کوئی بیٹی اپنی والدہ کو مشورے دے رہی ہے۔ یہ ویڈیو ریاست کرناٹک کے ضلع بیلاری کے ایک گاؤں کے پوسٹ آفس کی ہے۔

کرناٹک: تین خواتین ملازمین پر پوسٹ آفس کی مکمل ذمہ داری

پوسٹ آفس کی ملازم باسمہ اس خاتون کو صلاح دے رہی ہیں کہ محنت سے کمائی جانے والی رقم کو کیسے بچایا جائے۔ باسمہ کا کام نہ صرف گھر تک پوسٹ پہنچانا ہے بلکہ وہ خواتین کو مستقبل کے لیے پیسے بچانے کے متعلق بھی بیدار کرتی ہیں۔ باسمہ ہمپی پوسٹ آفس میں بطور پوسٹ وومین کام کررہی ہیں۔

گھریلو کام کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کاروبار کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ وہ آپ کے اخراجات کے بعد پیسے کیسے بچائیں اس کے طریقے بتا رہی ہیں۔

لوگ خواتین کو کام کرنے اور پیسے بچانے کے لئے بیداری لانے کے لئے ہمپی خاتون پوسٹ آفس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس پوسٹ آفس میں پوسٹ مینیجر سے لیکر پوسٹ وومین تک تین خاتون ملازمین ہیں۔

دلچسپ بات یہ کہ اس پوسٹ آفس کے زیادہ تر علاقے میں پوسٹ مین کے بجائے خواتین کام کر رہی ہیں۔

پوسٹ آفس منیجر مالاتھی دیوی نے بتایا کہ ''یہاں سبھی خاتون ملازمین ہیں، یہ بیلاری ضلع کا واحد پوسٹ آفس ہے جس میں سو فیصد خواتین ملازمین ہیں، لہذا بہت ساری خواتین اس پوسٹ آفس میں آنا پسند کرتی ہیں۔''

باسمہ پوسٹ وومین کے طور پر مافہان گوڑی اور کونڈانایکا ہاللی میں کام کر رہی ہیں۔ وہ اپنے کام سے بہت خوش ہیں۔

باسمہ کا کہنا ہے کہ ''مجھے ان دونوں گاؤں کے لوگوں سے کافی مدد مل رہی ہے۔ جب بھی میں یہاں کی خواتین سے ملتی ہوں تو وہ بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں اور بچت سے متعلق میرا مشورہ لیتی ہیں۔ مجھے یہاں کام کرنا پسند ہے۔''

عام طور پر گاؤں کی خواتین کو روز مرہ کی زندگی کے لئے رقم خرچ کرنے کے بعد بچت کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ تاہم وہ یہ نہیں جانتی کہ بینکوں اور ڈاکخانوں میں رقم کیسے جمع کرنی ہے۔ یہ پوسٹ آفس دیہی خواتین کو مختلف اسکیموں کے تحت رقم کی بچت کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس پوسٹ آفس کی تمام ملازمین خواتین کو پوسٹ آفس کی بچت اسکیموں کے بارے میں بتاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کی رہنمائی بھی کرتی ہیں۔

مقامی خاتون اور کسٹمر راجامہ کا کہنا ہے کہ ''اس پوسٹ آفس کی خواتین ملازمین بچت اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے بتاتی ہیں۔ ہم مرد ملازمین کے ساتھ اتنی آسانی سے بات چیت نہیں کرسکتے ہیں۔ خواتین ملازمین کی وجہ سے ہمیں پوسٹ آفس کے منصوبوں اور پروگراموں کو جاننے میں بہت آسانی ہوتی ہیں۔''

اس پوسٹ آفس نے آس پاس کی خواتین کو پیشہ ورانہ مہارتیں سکھائیں ہیں۔ پوسٹ آفس کی خواتین ملازمین نے مختلف بچت اسکیموں میں خواتین کو پیسہ لگانے کے لئے بااختیار بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.