ETV Bharat / state

Spiritual Virtues of Ramadan رمضان المبارک کا استقبال اور اس کی فضیلت

رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے۔ یہ مہینہ لوگوں کے ساتھ غم خواری کا ہے۔ اس مہینہ میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور نزول و قرآن کا مہینہ ہے۔ اس کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور آخری عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 1:06 PM IST

رمضان المبارک کا استقبال اور اس کی فضیلت

بیدر: مولانا مفتی اقبال ونٹی نائب صدر جمعیت علماء شاخ یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے استقبال رمضان کے حوالے سے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان کے آخری ایام میں صحابہ کرام کو ماہ رمضان المبارک کی اہمیت اور اس ماہ میں کی جانے والی عبادتوں سے متعلق کہا کہ اس مہینے میں کی جانے والی عبادت دیگر مہینوں کے مقابل افضل ہے کیوں کہ اس مہینے میں کی جانے والی عبادت کا ثواب دیگر مہینے میں کی جانے والی عبادتوں سے 70 گناہ زیادہ ہے۔ مولانا مفتی اقبال نے کہا کہ اس لئے علمائے کرام حفاظ کرام شعبان کے مہینے سے ہی رمضان المبارک کی اہمیت اور افادیت پر مختلف قسم کے پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں روزہ، نماز، زکوۃ، خیرات، شب قدر اعتکاف اور اس ماہ کا چاند دیکھنے کی اہمیت جیسے موضوعات پر امت مسلمہ کے ذہن و دل میں رمضان کی برکتوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اسی لئے آپ دیکھتے ہوں گے آج کل استقبالیہ رمضان کے پروگرام شہر کے مختلف مساجد اور دیگر مقامات پر منعقد کیے جا رہے ہیں ان پروگراموں کا مقصد یہی ہے کہ آنے والے مہینے میں امت مسلمہ زیادہ سے زیادہ اللہ کی جانب رجوع ہو روزے رکھیں اور رمضان میں کی جانے والی خصوصی عبادتوں میں شامل ہو کر زیادہ سے زیادہ متقی اور پرہیز گاری کی زندگی گزاریں۔ مفتی اقبال نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اس مہینے کا شاندار استقبال کریں اپنے آپ کو خصوصی عبادتوں کے لیے تیار رکھیں کیونکہ ماہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے غم خواری کا مہینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Islamic Books Purchasing Increased: ماہ رمضان میں دینی کتابوں کی خریداری میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں کی جانے والی خصوصی عبادتوں کا ثواب تو ستر گناہ ملتا ہی ہے ساتھ ہی انسان دیگر مہینوں میں بھی اسی طرح کی عبادت کرنے کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر عادی ہو جاتا ہے اس لئے ہمیں چاہیےی کہ ہم اس مہینے کا شاندار استقبال کریں اور اپنے آپ کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھیں تاکہ ہم اس ماہ رمضان المبارک میں روزے کے علاوہ خصوصی عبادتوں کے ذریعے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.