ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں واقع ایرپورٹ کو بین الاقوامی ایرپورٹ کا درجہ دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے.
جانکاری کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈون جاری ہونے کی وجہ سے اس منصوبہ بندی پر عمل آوری ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ اس بات کی اطلاع ریجنل کمشنر این وی پرساد نے دیتے ہوئے کہا کہ 'گلبرگہ ایرپورٹ کو ریاست کر ناٹک میں بنگلور ایرپورٹ کے بعد دوسرا مقام حاصل ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اس ایرپورٹ کی رنوے کی لمبائی 3275 اور چوڑائی 60 میٹر ہے، یہاں تمام طرح کے پروازوں کو اتارا جاسکتا ہے'.
این وی پرساد نے یہ بھی کہا کہ گلبرگہ ایر پورٹ سے بین الاقوامی طیاروں کی پروازیں شروع ہو نے سے اس علاقے میں انڈسٹریز اور زراعت کو زبردست فروغ حاصل ہو گا۔